مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان سمیت ایشیا کی مارکیٹس مندی کاشکار

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر سرمایہ کار محتاط ہیں

کراچی:(پاکستان فوکس آن لائن) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی اس کے منفی اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔
پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 323 پر ہوا ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 629 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر سرمایہ کار محتاط ہیں، جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کے اثرات ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز مندی کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی سے 42,323.30 پر رہا۔جمعے کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 480 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوان 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔نماز جمعہ کے وقفے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروباری حضرات کافی محتاط دکھائی دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *