کسی دھونس، دھمکی اور لالچ کی پرواہ نہیں، چیئرمین نیب

کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہو چکا،جسٹس(ر)جاویداقبال

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، کسی لالچ دھونس اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں، لاتعداد کیسز کے متعلق کہا گیا یہ انتقامی کارروائیاں ہیں، لیکن ان مقدمات میں عدالتوں نے ضماتیں مسترد کیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہوچکا، اب کسی دھونس، دھمکی اور لالچ کی پرواہ نہیں۔نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ لاتعداد کیسز میں کہا گیا کہ یہ انتقامی کارروائیاں ہیں حالانکہ ان کیسز میں ضمانتیں مسترد ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف ملک کی خدمت اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے، تمام خرابیوں کی جڑ کرپشن ہے جس کے خاتمے کے لیے نیب دیانتداری سے کوشاں ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ کیا پاکستانی عوام کا دل نہیں چاہتا کہ وہ خودار ملک میں زندہ رہیں، انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں میسر ہوں، واحد چیز ہے پاکستان سے کرپشن ختم کی جائے ، ملک کو کرپشن فری بنانے کی منزل کا تعین ہوچکا اب ہمیں کوئی لالچ، دھونس اور دھمکی کی پرواہ نہیں اور منزل مقصود کےلیے پوری دیانتداری سے جدوجہد کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *