پاکستان نے بھارتی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے صدررام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو 8 ستمبر کو آئس لینڈ جانا تھا۔ بھارت نے صدرکے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور بھارتی صدر کے طیارے کے لئے کلیرنس نہیں دی۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جارہی، بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا، بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کررکھا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔موجودہ حالات میں بھارتی قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتےوزیراعظم عمران خان نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *