لندن کی بس میں ہم جنس پرست خواتین کو مار مار لہولہان کردیا گیا

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)لندن میں ہم جنس پرست خواتین کو مردوں کے ایک گروہ نے مار مار کر لہو لہان کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ کیمڈن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک چلتی بس میں ہم جنس پرست خواتین کو بوسہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، 28 سالہ متاثرہ خاتون گیمونیٹ کا کہنا ہے کہ وہ رات گئے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بس میں سوار تھیں کہ اس دوران مردوں کے ایک جتھے نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا اور بوسہ لینے کی کوشش کی۔
گیمونیٹ نے بتایا کہ بوسہ دینے سے انکار پر اسے اور اس کی دوست کو سرِعام مارا پیٹا گیا اور اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ دونوں کا چہرہ خون سے بھر گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں انہیں ہم جنس پرستی پر زبانی حملوں کا سامنا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *