مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم الحرام کے جلوس پر پیلٹ گنز کا استعمال

سرینگر: (پاکستان فوکس آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے جلوس پر بھی پیلٹ گنز اور شیلنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔جنت نظیر وادی میں مودی حکومت کے کرفیو کو آج 35 روز گزر چکے ہیں، مودی حکومت نے کشمیریوں سے نہ صرف حق خودارادیت کو چھین لیا ہے بلکہ کشمیریوں کی مذہبی آزادی کا حق بھی غصب کرلیا ہے۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے تمام جلوسوں پر پابندی لگا رکھی ہے جب کہ سری نگرمیں ماتمی جلوس پر آنسو گیس، پیلٹ گنز اور لاٹھی چارج کرکے کئی عزاداروں کو زخمی کردیا گیا۔پابندیوں کے باوجود گزشتہ روز سری نگر میں 7 محرم الحرام کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیئے، بھارتی فورسز کے تشدد سے 4 صحافی زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے ہنڈوارہ میں زیر حراست نوجوان کو تشدد کرکے شہید کر دیا۔ کشمیری نوجوان ریاض احمد کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *