تھائی فوجی کی عوام پر اندھا دھند فائرنگ، دو فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں مسلح فوجی اہلکار نےشاپنگ مال ،بدھوؤں کی عبادت گاہ کو بھی نشانہ بنایا

بنکاک: (پاکستان فوکس آن لائن) تھائی لینڈ میں ایک اہلکار نے فوجی اڈے میں سرکاری رائفل سے اپنے کمانڈر سمیت 3 اہلکاروں کو قتل کیا پھر فوجی گاڑی چھین کر شاپنگ مال پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جب کہ بدھ مت کی ایک عبادت گاہ کو بھی نشانہ بنایا اور ساری کارروائی کو براہ راست فیس بک پر نشر بھی کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ضلع موآنگ میں ایک اہلکار فوجی اڈے میں اپنے کمانڈر اور 2 ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد فوجی گاڑی میں شہر کے مصروف شاپنگ مال پہنچا اور وہاں بھی اندھا دھند فائرنگ کردی، وہیں بدھ مت کی ایک عبادت گاہ پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جکراپانتھ تھوما نامی اہلکار نے اس پوری کارروائی کو فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا جب کہ کارروائی کے بعد فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں سرکاری رائفل کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’ میں بہت تھک گیا ہوں‘۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کو لائیوفیس بک پر بھی چلایا تاہم فیس بک نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چند لمحے بعد ہی پیج آف کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *