آج ملتان کا مقابلہ اسلام آبادیونائیٹڈ سےجبکہ لاہورقلندرکراچی کنگز سے ٹکرائیں گے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پی ایس ایل 5 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگاجبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز ،کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 میں آج پہلامیچ اسلام آبادیونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے لاہورقلندرزاور کراچی کنگز میں جوڑ پڑے گا۔ پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ شان مسعود کی قیادت میں ملتان سلطانز میدان میں اتریں گے. دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کر رہے ہیں ۔
گزشتہ روزپاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 7رنز سے شکست دے دی۔ جبکہ رات لاہورمیں ہونے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کے 21 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی ۔
پی ایس ایل 5 پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسرا ، کراچی کنگز کا چوتھا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پانچواں نمبر ہے۔ لاہور قلندرز فہرست میں آخری نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *