سری لنکن کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے براستہ دبئی پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کیا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہیں سیکیورٹی اور پروٹوکول سربراہان مملکت کے مساوی دیا جارہا ہے۔سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی منگل کو پریکٹس میچ کھیلیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ کراچی میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں تھی، ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی وہیں سے ہورہی ہے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اورسری لنکاکے ٹیسٹ میچ کےپیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی شہر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کےتحت 230 ٹریفک وارڈن اور 4500 پولیس اہلکارشہر بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 تا15دسمبرتک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔سری لنکن ٹیم کی راولپنڈی میں موجودگی کے دوران نیا ٹریفک 10تا15دسمبرتک روزانہ صبح6سےشام6بجےتک نافذالعمل ہوگا۔
پلان کے تحت اسٹیڈیم روڈ جسے ڈبل روڈ بھی کہا جاتا ہے کہ نائنتھ ایونیوچوک سےڈبل روڈ اور پھر یہاں سے مری روڈ تک دو طرفہ ٹریفک کے لیے بندرہےگا جب کہ ‎‏راولپنڈی آنےوالی ٹریفک کوایکسپریس وےسلپ ٹرن سےایکسپریس وےپرموڑا جائےگا۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کی جانب آنے والے ٹریفک کو ایکسپریس وے سلپ ٹرن کے قریب سے فیض آباد ایکسپریس وے کی جانب سے موڑا جائے گا جب کہ راولپنڈی میں داخل ہونے والا ٹریفک ڈھوک کالاخان،کھنہ اورکرال استعمال کرکےشہر میں داخل ہوسکےگا۔
راولپنڈی سے اسلام آباد آنےوالے ٹریف کو کڈنی سینٹر سے مخالف سمت کی جانب واپس اسلام آباد کی طرف موڑا جائے گا جب کہ آئی جے پرنسپل روڈ اور نائنتھ ایونیو چوک سے راولپنڈی آنے والا ٹریفک پنڈورا چنگی کٹاریاں اور کیریج فیکٹری سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *