ورلڈکپ مقابلوں میں آج جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیںٹکرائیں گی

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 14ویں میچ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ساؤتھ ایمپٹن کے روز باؤل گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
گزشتہ ماہ ون ڈے سیریز میں اسی میدان پر انگلینڈ اور پاکستان نے 273 اور 361 رنز بنائے تھے اور آج کا میچ بھی ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے۔آج کے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے، سلیکٹرز کھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے میں شش وپنج کا شکار ہیں، اسپنر شمس تبریز نے بھارت کے خلاف گزشتہ میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی تھی اس لیے انہیں آرام دیا جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے میچ سے پہلے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا تاہم ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ فٹ ہیں اور انہیں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا چاہیے۔

جنوبی افریقی ٹیم

جنوبی افریقی ٹیم کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں کپتان فاف ڈپلوسی، کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، جے پی ڈومنی، ایندلے پھلکوایو، کرس مورس، کگیسو رابادا، بیرن ہینڈرکس اور عمران طاہر شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم

ویسٹ انڈیز کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں کرس گیل، ایون لیوس، شائے ہوپ، نکولس پورن، شمرون ہیٹمیر، کپتان جیسن ہولڈر، آندرے رسل، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھومس شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *