افغانستان کے ساتھ مویشیوں کا غیرقانونی کاروبار کرنے پر پابندی عائد

پشاور: (پاکستان فوکس آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے عیدالضحیٰ سے قبل مویشیوں کی افغانستان غیرقانونی اسمگلنگ روکنے کے لیے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔عدالت نے افغانستان کے ساتھ مویشیوں کا غیرقانونی کاروبار کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔عدالت نےاسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
درخواست گزار نے پشاور ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ صوبے میں عید سے قبل مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بڑے جانوروں کی اب سے افغانستان غیر قانونی سمگلنگ اور کارروبار جاری ہے،جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ حالات دیکھ کرلگتا ہے اس بار بڑے مرغ ذبح کرنا پڑیں گے۔ عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت سے چودہ دن کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *