پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان۔۔

اسٹاک مارکیٹ میں 531 پوائنٹس اضافہ، 43 ہزار کی حد عبور

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان، 531پوائنٹس اضافے کے ساتھ 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان، 531پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جس سے حصص کی مالیت 70 ارب روپے سے بڑھ گئی۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جب 1165 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہوئی اور حصص کی مالیت میں 170 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *