پی ٹی وی کے ایم ڈی کو ہٹا دیا گیا، نیا ایم ڈی کسے بنایا گیا؟ خبر آ گئی

اسلام آباد : (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ارشد خان کو ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ایم ڈی کی تقرری کیلئے 42 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور نئے ایم ڈی کیلئے مروجہ طریقہ کار پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارشد خان کو ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کرنل (ر) حسن کو ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *