پاک فوج کے 3 میجرز ڈسپلن کی خلاف ورزی پر برطرف، 2 کو قید کی بھی سزا

راولپنڈی:(پاکستان فوکس آن لائن) پاک فوج نے یکساں احتساب کے عمل میں مثال قائم کر دی، بدعنوانی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 3 میجر ملازمت سے فارغ جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر پر 2 افسران کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے میجر رینک کے 3 افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، تینوں افسران پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی اوربدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دو افسران کو 2، 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، ان افسران پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ الزامات ثابت ہونے پر تمام افسران کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *