عارضہ قلب، سرفراز نواز لندن کے اسپتال منتقل

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد کو عارضہ قلب کے باعث لندن میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔معروف صحافی مرزا اقبال بیگ نے 70سالہ سابق کرکٹر کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کو لندن کے اسپتال میں عارضہ قلب کے باعث داخل کردیا گیا ہے۔سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 177 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 45 ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 63 تھی۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 1005 تھی۔یوں تو سرفراز نواز کی کئی پرفارمنسز یادگار ہیں تاہم 1979 میں میلبورن کے میدان پر آسٹریلیا کے خلاف ان کی 9 وکٹوں کو آج بھی کرکٹ شائقین یاد کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *