آرمی چیف کا میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے میڈیکل سینٹر اے ایم سی ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو اے ایم سی کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔انہوں نے دورہ کے دوران یادگارہ شہدا پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد ریٹائرڈ اور حاضر سروس آفیسرز اور جوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیک سٹاف کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل سینٹر کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹرز جوانوں اورشہریوں کوعلاج کی معیاری سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *