نیب کا سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ

نیب سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کرے گا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) نے انٹرپول کے ذریعے سلمان شہباز کو برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی احتساب بیورو نے اعلامیے میں کہا ہے کہ نیب نے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ کیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ہوچکے ہیں ۔ سلمان شہبازکے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں ۔ نیب سلمان شہبازکی واپسی کیلئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے درخواست کردی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی سلمان شہباز کی واپسی کیلئے ہرممکن تعاون کرے ۔ نیب برطانیہ سے بھی سلمان شہبازکوڈی پورٹ کرنے کیلئے رابطہ کرے گا ۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔عدالت نے سلمان شہباز کو چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں متعدد بار تفتیش کے لیے طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا اور ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *