سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم لندن روانہ

نواز شریف کو دل کی تکلیف، والدہ شمیم بیگم بیمار بیٹے سے ملنے لندن چلی گئیں

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کی تکلیف کے باعث والدہ شمیم بیگم بیمار بیٹے سے ملنے لندن چلی گئیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آپی جی سے عرض کی تھی وہ اپنی صحت اور عمر کی بنا پر سفر نہ کریں، بیمار ماں دل کے ہاتھوں مجبور ہے، نوازشریف کی والدہ نے بیٹے کے علاج کے موقع پر موجود ہونے کی خواہش ظاہر کی۔
مریم اورنگزیب کا نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی والدہ لندن روانہ ہورہی ہیں ۔ضعیف اور بیمار ماں بیٹے کے علاج کے تناظر میں لندن جارہی ہیں ۔نوازشریف کی والدہ سے عرض کی گئی تھی کہ وہ اپنی صحت اورعمر کی بنا پر سفر نہ کریں ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج کل علاج کی غرض سے لندن میں ہیں ۔سابق وزیراعظم کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی سامنےآ گئی ہے جس میں نواز شریف کی انجیوگرافی جلد کرانے کی سفارش کی گئی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس اب ٹھیک ہیں، ماہر امراض خون ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت لیا گیا ہے، ڈاکٹر کاظمی سے کنسلٹ کرکے دل کے علاج کی طرف جائیں گے، نوازشریف کو علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *