پی ایس ایل فائیو میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

لاہورقلندرز کامقابلہ ملتان سے جبکہ کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائےگا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پی ایس ایل 5 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گےجبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان جوڑ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 میں آج دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا ۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اتریں گے جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی کے فرائض شان مسعود ادا کررہے ہیں ۔ پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی ۔ میچ آج شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کےتمام میچز بند اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آج کے میچزبھی بغیر شائقین کے کھیلے جائیں گے ۔
گزشتہ روز کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹد کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ٹاپ 4 کی بقیہ دو پوزیشنز کیلئے لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں مقابلہ ہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم شکست کے بعد پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *