بھارت کا افغانستان میں کردار ہمیشہ منفی رہا ہے، طالبان

بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد وحمایت کی ہے، شیر محمد عباس استنکزئی

دوحہ: (پاکستان فوکس آن لائن)افغان امریکا امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے اور اس نے ہمیشہ غداروں کی مدد کی۔غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کو انٹریو دیتے ہوئے افغان امریکا امن مذاکرات کے سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے کیوں کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے تاہم بھارت اگر افغانستان میں مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر عباس استنکزئی نے کہا کہ اگر بھارت نئے افغانستان کی تعمیر کے لیے امن مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنا شروع کردے تو طالبان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں موجود ہے جہاں وہ افغانیوں کے بجائے ایک کرپٹ گروپ کے ساتھ سیاسی، عسکری اور معاشی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے نمائندہ برائے افغان امن عمل خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی بھی ہے اور امریکا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔

دوسری جانب افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی ہے اور امریکا نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *