نیلام گھر کے میزبان معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز میں انتقال کر گئے

طارق عزیز کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)معروف اداکار ، کمپیئر، ادیب اور شاعر طارق عزیز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔طارق عزیز کے بیٹے نے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا ، یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے پہلے اینکر تھے اور انہوں نے نومبر 1964 میں لاہور سے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا تھا۔بعدازاں 1975 میں شروع ہونے والے پروگرام ‘نیلام گھر نے طارق عزیز کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔معروف ادیب و سیاست دان طارق عزیز کو حکومت پاکستان نے 1992 میں حسنِ کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور 1997 سے 1999 تک سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔
طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے، پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے کیرئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے فلم انسانیت،ہار گیا انسان میں کام کیا اور 2 نگار ایوارڈ جیتے۔طارق عزیز نے پی ٹی وی کے معروف پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی۔ کارزار سیاست میں بھی اترے اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے، آج طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملے، انہوں نے 85 سال عمر پائی۔ پاکستان اور دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ان کی وفات پر سوگوار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *