پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) راولپنڈی: پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا جو 650 کلومیٹر تک وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تجرے کا مقصد کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی رینج 650 کلو میٹر ہے۔ انہوں نے قوم کو سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب میزائل تجربے کی اطلاع دی۔
زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل روایتی ہتھیاروں کے علاوہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
Pakistan successfully conducted training launch of SSBM
Shaheen-1 capable of delivering all types of warheads upto range of 650 KMs. Launch was aimed at testing operational readiness of Army Strategic Forces Command (ASFC) ensuring Pakistan’s credible minimum deterrence. pic.twitter.com/xXynslmjLt— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 18, 2019