سارے چودھری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا: شیخ رشید

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کیخلاف ہے، سارے چودھری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے، جے یو آئی (ف) نے ابھی دھرنے کی بات نہیں کی، جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جا رہے ہیں ان کی سیاست تباہ ہو جائے گی، اس بارجمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے اور چار سے چھ سو لوگوں کو اندر کر دیا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے کمیٹی بنا دی، مدرسے دین کے مینار ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، مولانا گولڈن ٹمپل گئے لیکن کبھی قائداعظم کے مزار پر حاضری نہیں دی، وزیراعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہیں، ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں، آج پاکستان معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *