کرتارپور راہداری کھولنے پر بھارتی اداکارہ عمران خان کی مشکور

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارت کی تامل اداکارہ پونم کور نے کرتار پورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے دورے پر آنے والی اداکارہ پونم کور نے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی جس دوران فردوس عاشق اعوان نے اداکارہ کو تحائف بھی پیش کیے۔
اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ وہ کرتار پورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی شکر گزار ہیں، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور یہاں سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جا رہی ہوں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے اداکارہ سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے محبت کا بیج بویا، کرتار پور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم اور روشن مثال ہے۔واضح رہےکہ پونم کور نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی اور گوردواروں پر حاضری دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *