سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں کراچی کے منصوبے کے لیے 460ارب روپے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے نیب کو ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی زیر سربراہی بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن کراچی کا فیصلہ سنا دیا۔گزشتہ سماعت پر بحریہ ٹاؤن نے 440ارب روپے سے بڑھا کر پیشکش 450ارب روپے کردی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن ستمبر سے ماہانہ 2.25 ارب روپے چار سال تک ادا کرے گا اور پھر بحریہ ٹاؤن آخری 3سال میں بقیہ رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔عدالت نے کہا کہ آخری 3سال کی بحریہ ٹاؤن کو رقم پر 4 فیصد مارک اپ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ بحریہ ٹاؤن تمام 460 ارب روپے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب کو بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے سے بھی روک دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *