پی ایس ایل فائیو،زلمی کی ٹاس جیت کر کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر کراچی کنگز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے اور ہم کراچی کنگز کو کم رن تک محدود کر کے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے غیرملکی کھلاڑیوں میں مجھے سمیت، ٹام بینٹن، لیام ڈاسن اور لیام لیونگسٹن شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *