انجیلامرکل کاغریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دینےکامطالبہ

غریب ممالک کی مدد نہ کی گئی تو سب کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا،جرمن چانسلر

برلن : (پاکستان فوکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ وقت میں غریب ممالک کی مدد نہیں کی گئی تو سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ جرمن چانسلر نے غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولتیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں سپلائی چین بند ہے۔انجیلا مرکل نے دنیا کے امیر ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے میں غریب ممالک کی مدد کریں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے تمام امیر ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ غریب ممالک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ان کی مدد اشد ضروری ہے۔
واضح رہےپاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی امیر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی توجہ اسی جانب مبذول کراچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *