کورونا،جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں

انجیلا مرکل کا ٹیسٹ اگر منفی آیا تو وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں گی

برلن: (پاکستان فوکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ ان سے ملاقات کرنے والے ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق قرنطینہ میں جانے کے بعد چانسلر کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جرمنی کی چانسلر کا اگر ٹیسٹ منفی آیا تو وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔جرمنی کے وزیر خزانہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور وہ اس وقت زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر اینجیلا میرکل کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے گھر میں قرنطینہ منتقل ہوگئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر نے یہ فیصلہ اپنے ایک ڈاکٹر کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کیا۔ انہوں اپنے ایک ڈاکٹر سے ویکسین لگوائی تھی جس کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔میرکل کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس بارے میں چانسلر کو مطلع کر دیا گیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو دوسروں سے الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے انھوں نے کرونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کےلیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ترجمان اسٹیفن سیبرٹ کے مطابق 65 سالہ اینجیلا میرکل نے جمعہ کو پیشگی حفاظتی احتیاطی تدبیر کے تحت ویکسین لگوائی تھی۔ اب آئندہ دنوں میں ان کے باقاعدگی سے ٹیسٹ ہوں گے۔ اس دوران میں وہ اپنے گھر سے ہی فرائض منصبی انجام دیتی رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *