ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس کی قرنطینہ منتقلی، شہزادہ ولیم بادشاہت سنبھالنے کوتیار

شاہی محل کے ملازم میں کورونا کی تصدیق، ملکہ برطانیہ بھی قرنطینہ میں چلی گئیں

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) ملکہ برطانیہ اور ان کے بیٹے شہزادہ چارلس کورونا وائرس کی وباسے بچنے کے لیے شاہی محل چھوڑ کر محفوظ جگہ منتقلی کے باعث قوی امکان ہے کہ جلد ہی شہزادہ ولیم عارضی طور پر بادشاہت کے فرائض سر انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے مختلف ممالک میں پھیلنے والی وبا نے شاہی محل کا رخ کرلیا جہاں ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چند روز قبل شاہی محل میں خدمات سرانجام دینے والےایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملکہ برطانیہ شاہی محل بکنگھم پیلس چھوڑ کر ونڈسر کیسل چلی گئی ہیں۔شاہی محل کے ترجمان کے مطابق محل میں تقریباً 500 کے قریب ملازم موجود ہیں جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم نے گزشتہ ہفتوں میں جس سے بھی ملاقات کی تھی سب نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی شاہی محل کے معاملات کو دیکھنے والے تجزیہ نگاروں کے حوالے سے بتایا کہ چوں کہ برطانوی وزارت صحت نے پہلے سے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ جن افراد کی عمر 70سال سے زائد ہے وہ کورونا وائرس کا شکار نہ ہونے کے باوجود خود کو قرنطینہ کردیں۔ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس قرنطینہ رہتے ہیں تو شہزادہ ولیم ہی آخری امید ہوں گے اور انہیں عارضی طور بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *