کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی کی پاکستانی فلم سائن کرنے کی تردید

ممبئی: (پاکستان فوکس آن لائن) بیلی ڈانس سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ نورہ فتیحی نے پاکستانی فینز کے دل ’توڑ ‘ دیئے ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم میں آئٹم سانگ پرفارم کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

View this post on Instagram

Arabic Dilbar releasing November 30th!! And we dropping the teaser tomorrow 😍🎉💃🏾🔥 get ready for me and @fnaire_official to spice things up moroccan bollywood style 🇲🇦🇮🇳🤩 Presented by @tseries.official Directed by @abderrafia_elabdioui Choreography by @caesar2373 Shot by @santha_dop Produced by @norafatehi Music by @tizafmohcine Lyrics by @mennani_khalifa @the_realachraffnaire Editor @ady907 @amine_el_hannaoui @bassimbendell Makeup hair @marcepedrozo Outfits by @suzan1304 Photo by @mohamedsaadstudio @bling_entertainment ———————————— #new #music #arabicdilbar #international #musicvideo #bollywood #morocco #style #entertainment #singing #dance #fnaire #hiphop #lit #mood #fusion #culture #rap #singer #actor #artist #picoftheday #costume #fashion

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi) on

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کی حال ہی میں فلم ” ستیامے جیاتے “ ریلیز ہوئی جس میں نورا فتیحی نے ماضی کے معرو ف گانے ” دلبر دلبر “ کے ری میک پر آئٹم نمبر کیا ، گانے میں انہوں نے بیلی ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا جو کہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو گیا اور بے حد پسند کیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نورا فتیحی نے پاکستانی فلم ’سپر اسٹار‘ جس میں ماہرہ خان مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، اس میں آئٹم نمبر گانے پر پرفارم کریں گی

View this post on Instagram

سمیر اور نوری

A post shared by Bilal Ashraf (@ashrafbilal) on

تاہم اب انہوں نے اس کی تردید کر دی ہے ۔نورا فتیحی نے بھارتی نیوز ایجنسی ” ڈی این اے “ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ اس طرح کی افواہیں کہاں سے شروع ہوئیں ، میں پاکستانی فلم ” سپر سٹار “ میں کوئی گانا نہیں کر رہی ہوں اور نہ ہی میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی ہے بلکہ درحقیقت میں یہ خبر سن کر بہت زیادہ حیران ہوئی ہوں اور میں سب کو واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ خبریں درست نہیں ہیں ۔ نورا فتیحی کا کہناتھا کہ میں اس وقت اپنے اداکاری پر توجہ دے رہی ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *