نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 106 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 54 میچز جیتے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 48 میں کامیاب رہی، ایک میچ ٹائی ہوا اور تین میچز بے نتیجہ رہے تھے۔ انگلینڈ کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 4 میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے تین جیتے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس کو کیویز کے بعد بنگال ٹائیگر اور افغانستان کا چیلنج درپیش ہوگا، جبکہ انگلینڈ کے اگلے دو میچز مضبوط حریفوں بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہیں، انگلینڈ کی شکست قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی آسان بنا دے گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے دو میچز جیتے، تین میں شکست ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، قومی ٹیم کے 5 پوائنٹس ہیں۔ ادھر کیوی ٹیم میگا ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہے اور اس نے پوائنٹس پر 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *