کالعد م تحریک طالبان نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ مانگ لیا

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پراپرٹی ٹائیکون ملک یارض سے 10 ملین ڈالر بھتہ مانگ لیا ہے ۔ڈان نیوز کے مطابق نیشنل کاونٹر ٹیرازم اتھارٹی نے حکومت پنجاب اور سندھ کو ملک ریاض کو ملنے والی دھمکی کے پیش نظر سیکیورٹی کے مضبوط اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ نیکٹا حکام کو آگاہ کیا گیاہے کہ ٹی ٹی پی کے فنانس ونگ کے سربراہ کی جانب سے ملک ریاض کو ای میل بھیجی گئی ہے جس میں پیسوں کامطالبہ کیا گیاہے ۔ای میل میں بینک اکاؤنٹ نمبر دیا گیاہے جس میں پیسے بھیجنے کا کہا گیاہے اورپیسے نہ دینے کی صورت میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے ۔ای میل موصول ہو نے کے بعد نیکٹا کی جانب سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور صوبائی پولیس کے محکموں سمیت اسلام آباد کے کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور سیکیورٹی کے انتظامات کریں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)، سندھ اور پنجاب کے پولیس سربراہان اور کمشنر اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کے حوالے سے موثر اقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *