جنرل (ر) زبیر محمود کی ریٹائرمنٹ پر ساتھیوں کی دلچسپ فیئرویل

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)جنرل (ر) زبیر محمود حیات کے بطور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائر ہونے پر ان کے دوستوں نے شاندار انداز میں فیئرویل دی۔جنرل (ر) زبیر حیات کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے دوستوں کی جانب سے ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے قریبی ساتھیوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
اس موقع پر جنرل (ر) زبیر حیات کے دوستوں نے فیئرویل میں خاص انداز اپنایا اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس کو گود میں اٹھا کر ہوا میں اچھالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔واضح رہےکہ جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مدت ملازمت مکمل کی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس تعینات کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *