نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایون فیلڈ ہاؤس کی رہائش چھوڑ دی

نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایون فیلڈہاؤس کی رہائش چھوڑ دی

لندن: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایون ہاؤس فیلڈ کی رہائش چھوڑ دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے بیٹے اہل خانہ کے ہمراہ لندن سے باہر منتقل ہو گئے ہیں۔ میڈیا میں توجہ کا مرکزبننے کے بعد فلیٹس کے سامنے اکثر ناخوشگوار واقعات پیش آتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمسایوں کی جانب سے بھی برطانوی اداروں کو شکایات بھی موصول ہوتی تھیں۔ لندن کے پوش علاقے’’مے فیئر‘‘ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ارب پتی افراد کے گھر ہیں، یہاں واقع ایون فیلڈ فلیٹس نواز شریف کے بچوں کے نام ہیں، ملک کے سیاسی منظر نامے میں اس جائیداد کی گونج نوے کی دہائی سے سنی جارہی ہے لیکن نواز شریف اور ان کا خاندان اس کی مسلسل تردید کرتا رہا۔2016 میں پاناما لیکس کے ذریعے نواز شریف کے خاندان سمیت ہزاروں لوگوں کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات سامنے آئیں جس کے بعد معاملہ احتجاج کے بعد سپریم کورٹ میں گیا اور جولائی 2017 میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔پانامہ کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، اُن کی صاحبزادی مریم نواز، بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے ساتھ نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر کو معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *