بھارت کو ظلم سے نہ روکا گیا تو 2 ایٹمی ممالک آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو ظلم سے نہ روکا گیا تو 2 ایٹمی ممالک آمنے سامنے ہوں گے، 2 ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو نتائج پوری دنیا کوبھگتنا ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز میںلکھے گئے اپنے مضمون میں کہا کہ دنیا کشمیر کو نظرانداز نہیں کرسکتی، ہم سب خطرے میں ہیں، دوسری جنگ عظیم جیسا خطرہ پوری دنیا میں پھیل گیا، اس بار جنگ کا خطرہ جوہری سائے میں ہے، عالمی برادری کو کاروباری فوائد سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔
انہوں نے نیویارک ٹائمز میں اپنے مضمون میں کہا کہ دنیا کشمیر کو نظرانداز نہیں کرسکتی ، ہم سب خطرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کی طرح جنگ کا خطرہ پھیل گیا۔ اس مرتبہ جنگ کا خطرہ جوہری سائے تلے ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا مودی اور اس کے وزرا آر ایس ایس کے ممبر ہیں، وزیراعظم بننے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن لانا ترجیح تھی، بھارت کیساتھ تجارت کے ذریعے حالات نارمل کرنا چاہتا تھا، بھارت نے امن مذاکرات کیلئے ہماری کوششوں کو رد کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *