کرونا وائرس، کسی ملک نے اپنے شہری چین سے نہیں نکالے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا ووہان میں موجود اپنے شہریوں سے متعلق چینی اقدامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں پاکستانی شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں، عالمی برادری نے بھی چین کےاقدامات کوسراہا، چینی حکومت کے کرونا وائرس سے متعلق اقدامات پر پاکستان بھی مطمئن ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی حفاطت یقینی بنانے کیلئے چینی سفارتخانے کے تعاون سے طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں،ابھی تک کسی ملک نے اپنے شہری چین سے نہیں نکالے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے بعد چین میں پھنسے تمام طلبا سفارتخانے کیساتھ رابطے میں ہیں، ارومچی ایئرپورٹ میں پرواز کی تاخیر کی وجہ سے پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، پاکستان چین سے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے،حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے معاملے میں حکومت متحرک ہے اور صورتحال پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستانی شہریوں کی حفاطت یقینی بنانے کیلئے چینی سفارتخانے کے تعاون سے طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں،ابھی تک کسی ملک نے اپنے شہری چین سے نہیں نکالے۔
عائشہ فاروقی نےمزید کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ نے چینی اقدامات کی تعریف کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *