پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر امریکا میں ہنگامے

ریاست منی سوٹامیں سیاہ فام شخص کی ہلاکت، پورے امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن)امریکا کی ریاست مِنی سوٹا میں سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شدت آگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں ہنگامہ آرائی میں شدت آگئی ہے اور مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن سمیت متعدد عمارتوں کوآگ لگادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مِنی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے ہنگاموں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا، اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کے بعد گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ نیویارک، ہوسٹن، اٹلانٹا اور لاس ویگاس تک پھیل گیا۔ شہر شہر لوگ سڑکوں پر ہیں، جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی، کئی گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔
مینی پولِس میں بلوائیوں نے کئی عمارتوں کو آگ لگا دی، حالات خراب ہونے پر شہر میں کرفیونافذ کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *