امریکہ کی کراچی اسٹاک ایکسچینج پر خوفناک حملے کی بھرپور مذمت

دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایلس ویلز

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی اسٹاک ایکسچینج پر خوفناک حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی جانب سے کراچی اسٹال ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرادانہ حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مسلح افراد نے دہشتگردانہ حملہ کیا۔حملے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں داخلی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شاہد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *