وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا۔ بل کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق اجلاس معمول سے ہٹ کر بلایا گیا اور اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوئی ۔ ہنگامی اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا تھا۔ جس میں آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مشاورت کی گئی۔تاہم وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔آرمی ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی،وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *