ن لیگ کا آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کافیصلہ

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ن لیگ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کا فیصلہ کر تے ہوئے وفاقی حکومت کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ہے ،ن لیگی قیادت کا کہناہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے کو متنازع نہیں بنانا چاہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی نے ن لیگی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ کر لیاہے ، مسلم لیگ ن کی قیادت کا پیغام پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچایا گیاہے ۔آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کے پیغام ملنے کے بعد کیا گیا۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ قیادت نے پیغام دیا کہ مسلم لیگ ن ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کرے گی ، آرمی چیف کے عہدے کو متنازع نہیں بنانا چاہتے ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دید ی ہے جس کے بعد یہ ترمیم اب قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی جبکہ دوسری جانب حکومت نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے حکم امتناع کیلئے درخواست بھی دائر کر دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *