کور کمانڈر کانفرنس : دیرپا استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس کا اجلاس ہوا ہے ۔ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں خطے کے تزویراتی (جیو اسٹریٹجک) ماحول اور قومی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں آپریشن ردالفساد کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔کورکمانڈر کانفرنس نے ملک میں دائمی امن کے قیام کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تمام اداروں سے تعاون کیا جائے گا۔فورم نے ملک میں دیرپا امن اورخطے کی سلامتی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت اور اس کے لیے کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *