این سی اے نے برطانیہ میں ملک ریاض کی 190 ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول کر لی

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستانی کاروباری شخصیت ملک ریاض نے ایک کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے اثاثے برطانیہ کی تفتیش کار کمپنی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور بیرسٹرشہزاد اکبر کی کوششیں رنگ لے آئیں۔برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بڑی کارروائی کی ہے۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک سمیت ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کی پیشکش قبول کر لی ہے۔برطانوی کرائم ایجنسی یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019ء میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے 8 اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا حکم دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو این سی اے کی جانب سے برطانوی بینکوں میں موجود ایک کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈز کی رقم منجمد کرنے کے نو احکامات ملے تھے۔ ان احکامات کی بنیاد یہ تھی کہ یہ پیسہ جرائم کے ذریعے کمایا گیا ہے۔
ان اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 120 ملین پاؤنڈز کے فنڈز موجود تھے۔اس سے قبل کیس میں ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں دسمبر 2018ء میں 20 ملین پاؤنڈ کو منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔ان تمام عدالتی احکامات کے تحت وہ رقم منجمد کی گئی جو برطانوی اکاؤنٹس میں تھی۔برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈ کی واپسی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔اس رقم میں برطانیہ میں ایک جائیداد لندن کے ہائیڈ پارک میں ایک جگہ اور وی ٹو ٹو ایچ میں 50 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد اور منجمد ہونے والے اکاؤنٹس شامل ہے۔یہ تمام جائیداد پاکستان کی حکومت کو منتقل کر دی جائے گی۔اس ضمن میںملک ریاض اور این سی اے کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق وہ ہائیڈ پارک میں موجود اپنے اثاثے کی ملکیت برطانوی کمپنی کے حوالے کر دیں گے جس کی مالیت پانچ کروڑ پاؤنڈ ہے۔

دوسری جانب ملک ریاض نے ٹویٹر پر اس معاملے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ”کچھ عادت سے مجبور لوگ نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ کو 180 ڈگر پر گھما کر پیش کر رہے ہیں تاکہ مجھ پر کیچڑ اچھال سکیں ، میں نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کیلئے برطانیہ میں اپنی قانونی اور ظاہر کی ہوئی جائیدا د فروخت کی ہے ۔میں ایک با فخر پاکستانی ہوں اور میں اپنی آخری سانس تک رہوں گا ، پاکستان زندہ باد ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *