چودھری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔عدالت نے ایک ایک کروڑکے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے مریم نواز کو ڈپٹی رجسٹرار لاہو رہائی کورٹ کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی،پاسپورٹ جمع نہ کرانے کی صورت میں 7کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا۔
چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
خیال رہے کہ مریم نواز نے 24 اکتوبر کو والد نواز شریف کی تیما داری کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کی تھی جب کہ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دینے کی استدعا کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *