کورونا کی روک تھام،چین سے مزید 14 ٹن سامان پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں چین سے امدادی سامان کی آمد جاری ہے۔قومی ائیرلائن کا پہلا 777 طیارہ آج صبح چین سے 14 ٹن سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 100 تھرمل اسکینر اور ذاتی حفاظت کاسامان منگوایا گیا ہے۔
ترجمان نےبتایا کہ حفاظتی سامان میں تقریباً 9 لاکھ ماسک، 60 ہزارحفاظتی عینکیں اور 3300 سے زائد حفاظتی سوٹ ہیں، اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ دستانے، تھرمامیٹر اور دوسرے حرارت پیما آلےشامل۔ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق کلیرنس کے بعد سامان این ڈی ایم اے کے حوالےکردیاگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے سامان کے تین جہاز آ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *