پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح سست رہے گی، اے ڈی بی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح سست رہے گی اور سال 2021 میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کی سالانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان ہے، ملک میں کورونا وائرس اورکم زرعی پیداوار سے شرح نمو متاثر ہوگی۔اے ڈی بی نے بتایا کہ سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح میں بہتری آنےکا امکان ہے اور شرح نمو 3 اعشاریہ 2 فیصد رہے گی۔بینک نے کہا کہ کورونا وائرس سے پاکستان کی پیداور، کاروبار اور برا?مدات متاثر ہوگی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار بھی کم رہے گی۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق حکومتی اقدامات سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، قوم کو کورونا وائرس سے مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔اے ڈی بی نے کہا کہ حکومتی ایمرجنسی پیکیج سے وباءسے متاثرین کی مدد ہوگی، احساس پروگرام سے غریب لوگوں کی معاونت ہوگی۔
واضح رہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کووڈ 19 عالمی وبائی مرض سے بروقت اور موثر انداز میں نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے 200 ملین ڈالرز کا پیکج منظور کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *