سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس سائیکل سوار کو کچلنے پر گرفتار

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کوشال مینڈس کو پولیس نے 64سالہ شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبو میں سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس کی کار کی ٹکر سے ایک سائیکل سوار 64سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں انتقال کر گیا۔ سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے۔ پولیس نے کوشال مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔خیال رہے کہ 25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاؤن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا تھا۔
یاد رہے کہ سنہ 2003 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر کوشال لوکوارچی کو بھی پیدل چلنے والی خاتون کو کچلنے پر چار برس قید کی سزا ہوئی تھی جس کو معطل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *