ماہرہ خان اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقرر

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر مقرر ہوگئیں ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا۔ یو این ایچ سی آر نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اقوام متحدہ کا ٹوپی پہنے مہاجر بچوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔مذکورہ ویڈیو کے ساتھ یو این ایچ سی آر نے ماہر خان کو خیرسگالی سفیر مقرر کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ملک کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لئے میرا انتخاب ہوا اور میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اللہ نے مجھے اس مقصد کیلئے چنا جس پر میں پوری اتروں گی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔ ماضی میں مہاجرین کے مسائل کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ مہاجرین کا مسئلہ کسی ایک ملک کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *