لاک ڈاؤن میں نرمی، احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی آہستگی اور احتیاط کے ساتھ کرنا ہوگی

جینیوا: (پاکستان فوکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لاک داؤن میں نرمی کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک کو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا ورنہ صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی آہستگی اور احتیاط کے ساتھ کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ کمی لانے پر زور دیا تھا۔ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن کے اقدامات مثبت ثابت ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ لوگ یقیناً ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے احتیاط سے کام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد عوام اپنے معاشروں کو رواں دواں رکھنے کے لیے زندگی کے نئے انداز اپنانے کے لیے تیار ہوں گے۔آن لائن پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانا ہی نیا قاعدہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *