وزیراعظم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو اہم ذمہ داری سونپ دی

اسد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے چیف ویپ عامر ڈوگر کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز اسد عمر اور عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو حکومت کا حصہ بنانے کے لیے نئی ذمہ داری دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایت جاری کردی ہے۔اس وقت تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں جنہیں عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔ اسد عمر کو قواعد کے تحت پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیا جائے گا اور ممبر بننے کے بعد انہیں چیئرمین بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزارت خزانہ کے وزیر تھے اور انہوں نے یہ ذمہ داری تقریباً 8 ماہ انجام دی تاہم اپوزیشن کی شدید تنقید اور ملک میں معاشی عدم استحکام کے سبب وزیراعظم عمران خان نے ان کی وزارت تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسد عمر نے اسے قبول نہ کرتے ہوئے 18 اپریل کو وزارت چھوڑ کر کابینہ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *