پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سمجھوتہ ایکسپریس ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اس کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتی اقدام کے جواب میں کیا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیوں کو عید پر دیگر ٹرینوں کے لیے استعمال کیا جائے گا، یہ ٹرین ہمیشہ کے لیے بند کر دی ہے۔ جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتا ایکسپریس نہیں چل سکتی، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدام پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگلے 6 ماہ سے تین سال بہت سخت ہوں گے اور جنگ ہوسکتی ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، مقبوضہ کشمیر یروشلم نہیں ہے، پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، عالم اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاک فوج نے کہا ہے ہم کشمیر کے لیے آخری حد تک جائیں گے، مودی کی سیاست بابری مسجد سے شروع ہوئی اور لال چوک سرینگر میں ختم ہوگی۔
مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں شٰخ رشید نے کہا کہ جنوں نے منی لانڈرنگ کی ہے انہیں سزا ملنی چاہیے، اپوزیشن کو کشمیر اور پاکستان کے نام پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *