بھارت کو بدترین شکست، آسٹریلیا پانچویں مرتبہ ویمن ورلڈ کپ کا چمپئن بن گیا

میلبرن: (پاکستان فوکس آن لائن) ویمن ورلڈکپ ٹی 20 میں آسٹریلیا نے 85 رنز سے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ویمن ورلڈکپ ٹی 20 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے بھارت کو 185 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے الیسے ہیلی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جب کہ بیتھ مونے نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مقررہ 20 اوررز میں آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے آغاز سے اختتام تک مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 20 اوور میں پوری ٹیم 99 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ دپیتی شرما 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکاٹ نے 4 اور جیز جانسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں پانچویں مرتبہ فاتح قرار پائی ہے۔
ویمن ٹی20 ورلڈ کپ خواتین کے عالمی دن پر میلبرن میں منعقد کیا گیا جس میں 86 ہزار شائقین نے شرکت کی۔ شائقین میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی شامل تھے۔ ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کی امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے احسن رضا اور نیوزی لینڈ کی کم کاٹن نے ادا کیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *